لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں ہاکی کے کھلاڑیوں کی پریکٹس کا آغاز

 

لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں ہاکی کے کھلاڑیوں کی پریکٹس کا آغاز

چھ جون کو کھلاڑیوں کے امتحانات کے پیش نظر چھٹیاں دی گئی تھی اب عید کے بعد پریکٹس شروع ہوگئی

 

پشاور…صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیرانتظام ہاکی کے کھلاڑیوں نے عید کی چھٹیوں کے بعد پشاور سپورٹس کمپلیکس میں اپنی پریکٹس شروع کردی ہے

 

روزانہ چار بجے سے چھ بجے تک کھلاڑی پشاور کے لالا ایوب ہاکی سٹیڈیم میں پریکٹس کررہے ہیں ان کھلاڑیوں میں انڈر 13 اور انڈر 17 سمیت انڈر 19 کے کھلاڑی بھی شامل ہیں چھ جون کے بعد کھلاڑیوں کے امتحانات کے پیش نظرکھلاڑیوں کو چھٹیاں دی گئی تھی

 

کیونکہ بیشتر کھلاڑی مختلف کالجز میں زیر تعلیم ہیں، سالانہ امتحانات اور عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد اب ایک مرتبہ پھر پشاور سپورٹس کمپلیکس کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے پریکٹس کا آغاز کردیا ہے جنہیں ہاکی کوچ آصف اسلام تربیت دے رہے ہیں.

 

 

error: Content is protected !!