جیک کیلس آدھی داڑھی آدھی مونچھ کیوں چھوڑی؟

جوہانسبرگ (سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقا کے سابق اسٹار آل راؤنڈر جیکس کیلس نے آدھی داڑھی اور آدھی مونچھ چھوڑ کر سب کو حیران کر دیا۔سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر کی جانب سے جیسے ہی آدھی داڑھی اور آدھی مونچھ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تو مداحوں نے جہاں حیرانی کا اظہار کیا وہیں ان کے ذہنوں میں یہ سوال بھی اٹھے کہ آخر جیکس کیلس نے ایسا کیوں کیا؟

کیلس نے مداحوں کے تجسس کو ختم کرنے کے لیے ٹوئٹر کے کیپشن میں لکھا کہ آئندہ کچھ روز بہت دلچسپ ہوں گے، اور یہ سب گینڈے کی نسل کے تحفظ اور گالف کی بہتری کے لیے ہو گا۔خیال رہے کہ جیکس کیلس نے جنوبی افریقا میں تیزی سے ختم ہوتی گینڈے کی نسل کو محفوظ رکھنے کے لیے ’سیو دی رہینو‘ مہم شروع کر رکھی ہے۔

سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر نے نا صرف اپنی آدھی داڑھی اور آدھی مونچھ منڈوائی بلکہ سینے کے آدھے بال بھی صاف کروائے جس کا مقصد عوام میں آگہی کے ساتھ اس مہم کے لیے فنڈ بھی اکٹھا کرنا ہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے 166 ٹیسٹ، 328 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے جیکس کیلس کا شمار سچن ٹنڈولکر کے بعد ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 45 سنچریاں اسکور کرنے والے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!