پشاورزلمی غیرملکی سفیروں کی بھی فیورٹ ٹیم بن گئی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ سیزن فائیوسے قبل پشاور زلمی کی دھوم، غیر ملکی ٹیموں کی فیورٹ ٹیم بن گئی، ترکی، جرمنی کے بعد اور اسپین اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کا پشاور زلمی کی جیکٹ پہن کر گڈ لک کا پیغام،پی ایس ایل فائیو کا رنگارنگ کرکٹ میلہ شروع ہونے میں ابھی اٹھائیس دن باقی ہے لیکن پشاور زلمی ابھی سے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی پاکستان میں غیر ملکی سفیروں کی بھی فیورٹ ٹیم بن گئی۔ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد الزابی نے پشاور زلمی جیکٹ پہن کر پشاور زلمی کے لیے گڈ لک پیغام ٹوئیٹ کیا ۔ حماد الزابی نے انگلش اردو اور عربی زبان میں تین الگ ٹوئیٹس کرکے تحریر کیا کہ وہ اپنے پیارے دوست جاوید آفریدی کی ٙٹیم پشاور زلمی کو پی ایس ایل فائیو کے لیے گڈ لک کا پیغام دیتے ہیں ۔

اور اپنی نئی ٹیم پشاور زلمی کا پہلا میچ دیکھنے گراونڈ بھی آئیں گے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے معزز سفیر کا شکریہ ادا کیا اور میچ دیکھنے کے لیے خوش آمدید کہا۔اسپین کے سفیر مینیول ڈوران گیمینز نے بھی پشاور زلمی جیکٹ میں تصویر بناکر ٹیم زلمی کو گڈ لک کا پیغام دیا۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اسپین کے سفیر کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی پی ایس ایل میچ دیکھنے کی دعوت دی۔

error: Content is protected !!