ینونی(سپورٹس لنک رپورٹ) انڈر 19 ورلڈکپ کوارٹر فائنل، پاکستان کیخلاف شکست کا شکار ہوتی افغان ٹیم اوقات سے باہر ہوگئی، میدان میں متنازعہ حرکت کر ڈالی، شاندار بیٹنگ کرنے والے پاکستانی بلے باز محمد ہریرا کو غلط طریقے سے آوٹ کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انڈر 19 ورلڈکپ 2020 کے آخری کوارٹر فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا ہے۔
پاکستان نے 190 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد ہریرا نے 64 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اب سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ آج کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں افغانستان کی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے کھیل کو تنازعے کا شکار بنانے کی کوشش کی۔
گزشتہ برس انگلینڈ میں ہوئے ورلڈکپ کے میچ کے دوران بھی افغانستان نے دنگا فساد کر کے کھیل کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔ اور اب اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے افغان ٹیم نے انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں متنازعہ حرکت کر ڈالی۔ پاکستانی بلے باز محمد ہریرا جب شاندار بلے بازی کر رہے تھے، تو ایسے میں اپنی ممکنہ شکست دیکھ کر افغان کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے 64 رنز پر کھیل رہے محمد ہریرا کو گیند کروائے جانے سے قبل ہی کریز سے باہر ہونے پر متنازعہ انداز میں رن آوٹ کر دیا۔
کرکٹ قوانین کے مطابق اگر بلے باز نان اسٹرائک اینڈ پر گیند کروائے جانے سے قبل ہی کریز سے باہر نکل آئے تو گیند باز فوری اسے رن آوٹ کر سکتا ہے۔ تاہم اس انداز کے رن آوٹ کو مناسب تصور نہیں کیا جاتا، اسی لیے بیشتر گیند باز کسی بھی بلے باز کو اس انداز میں آوٹ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ تاہم کرکٹ کی اقدار کی قدر نہ کرنے والے کرکٹرز اس انداز سے بلے باز کو آوٹ کرنا غلط نہیں سمجھتے، اور آج افغان کرکٹر نے بھی کچھ یوں ہی کیا۔ب