کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر

کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر پاکستان نے آئی سی سی انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔افغانستان نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا، جو اُس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بینونی میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور49.1 اوورز میں 189 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، فرحان زاخیل 40 اور عبدالرحمان 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اوپنر ابراہیم زدران اور فرحان زاخیل نے 41 رنز کا ااچھا آغاز فراہم کیا، ابراہیم زدران 11 رنز بناکر طاہر حسین کا شکار ہوگئے۔

نئے آنے والے بیٹسمین عمران صرف چار نز بناسکے، رحمت اللہ نے پاکستانی بولرز کے خلاف مزاحمت دکھائی اور 29 رنز بنائے۔ عابد محمدی 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔فرحان زاخیل 40 اور عبدالرحمان 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر خان نے3 اور فہد منیر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کوارٹر فائنل مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عبدالواحد کی جگہ محمد ہریرہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کےکپتان روحیل نذیر اور ہیڈ کوچ اعجاز احمد جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

error: Content is protected !!