کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے دنیا جلد ہی عمران خان کے طریقہ کار پر عملدرآمد کریگی: رمیز راجہ

عمران خان نے ناقدین کو خوش کرنیکی کوشش نہیں کی بلکہ غریب کا سوچا ،احتیاط اور معیشت کا پہیہ بھی چلائے رکھنے میں بہترین انداز میں اعتدال قائم کیا

کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے دنیا جلد ہی عمران خان کے طریقہ کار پر عملدرآمد ..

لاہور(سپورٹس لنک رپوٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا جلد ہی وزیراعظم عمران خان کے کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے طریقہ کار کو اپنائے گی۔

57 سالہ رمیز راجہ نے سوشل میڈیا اکائونٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ” آخر کار کورونا وائرس بارے عمران خان کا نقطہ نظر ہی ٹھیک ثابت ہوگا، انہوں نے ناقدین کو خوش کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ غریب کا سوچا ہے اور احتیاط اور معیشت کا پہیہ بھی چلائے رکھنے میں بہترین انداز میں اعتدال قائم کیا ہے ۔

جلد ہی باقی دنیا بھی اس ماڈل کی تقلید کرے گی‘‘۔

error: Content is protected !!