کوٹری/ملتان( سپورٹس لنک رپورٹ )معروف انٹرنیشنل بیس بال و پی سی بی کے کرکٹ امپائر محمد جمیل کامران سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہوگئے.وہ اسپورٹس ڈپارٹمینٹ پنجاب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے اور بحیثیت ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ملتان سرکاری ملازمت کی تکمیل پر قابل فخر انداز میں ریٹائرڈ ہوئے ہیں.انہوں نے اپنے 37 سالہ کیریئر میں کھیلوں کے میدان نہ صرف کامیابی سے سجائے بلکہ قومی و بین الاقوامی سطح پر بے شمار کھلاڑی روشناس کرائے.
وہ اس دوران بیس بال, کرکٹ, فٹبال, ہاکی, باسکٹ بال, دیسی کشتی, آسٹریلین فٹبال اور انڈور گیمز منعقد کرنے میں مصروف عمل نظر آئے.انہوں نے بحیثیت بیس بال امپائر نیشنل و انٹرنیشنل ایونٹس سپروائز کیئے جبکہ وہ 1986 سے فرسٹ کلاس کرکٹ امپائر فرائض انجام دیتے رہے.اس دوران وہ پی سی بی کے ایلیٹ پینل گریڈ ون میں بھی شامل رہ کر فرائض انجام دے چکے ہیں. وہ مظفر گڑھ, شجاع آباد میں بھی اسپورٹس آفیسر رہ چکے ہیں.انکے ملازمت کی کامیاب تکمیل پر اسپورٹس ڈپارٹمینٹ کے افسران کے علاوہ ایم این اے ملتان عامر ڈوگر, ایم پی اے ندیم قریشی, ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک,پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ,سینیئر نائب صدر, محمد محسن خان, وومین سیکریٹری عائشہ ارم, سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ممبر پرویز احمد شیخ انٹرنیشنل بیس بال امپائر ظفر وڑائچ,کرکٹ میچ ریفری اقبال شیخ اور دیگر نے مبارکباد دی ہے
اور پھولوں کے تحائف پیش اور ارسال کیئے ہیں.انکی الوداعی تقریب میں ڈویژنل اسپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم, ڈی ایس او وہاڑی شفیق الرحمان خٹک و اسٹاف ممبران, اسپورٹس, سیاسی و سماجی حلقوں اور دوست احباب نے شرکت کی اور پھولوں کے تحائف پیش کیئے.