سپورٹس بورڈ پنجاب نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا۔

 

سپورٹس بورڈ پنجاب اور محکمہ سپورٹس نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا۔

دنیا کے سب سے بڑے ہاکی اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کام جاری ہے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں نئی ٹرف کی تنصیب کا کام آخری مرحلےمیں داخل ہوگیا۔

 

اسٹیڈیم کے اسٹینڈز کوتین مختلف رنگوں میں تقسیم کردیا گیا۔اسٹیڈیم کے جنرل انکلوژرز کو پیلے ،اورنج اور لال رنگ میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ایک اسٹینڈ کو اورنج رنگ کیا گیا ہے۔ہاکی اسٹیڈیم میں سولر سسٹم کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔

 

تزئین و آرائش کے بعد جولائی میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں نیول کپ کے میچز کرائے جائیں گے۔آئندہ ماہ اسٹیڈیم کی نئی ٹرف اور تزئین و آرائش کے بعد اسٹینڈز کا افتتاح کیا جائے گا۔

 

 

 

error: Content is protected !!