نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کرونا وائرس کے خلاف ڈس انفیکشن گیٹ کی تنصیب اور افتتاح

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) صوبائی وزیر کھیل امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس عالمی وباء ہے ہمیں مل کر اس کے خلاف لڑنا ہے وفاقی حکومت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی بدولت دیہاڑی دار طبقہ اور نادار افراد کی فی کس 12ہزار روپے مدد کی جارہی ہے ، کھیلوں کی سرگرمیاں اس وباء کے ختم ہوتے ہی شروع ہوجائیں گی

ان خیالات کا اظہار نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ایمرا ، سجال ، رحمن گارڈن ، ایس اے گارڈنز اور الکبیر ٹاؤن کے تعاون سے کرونا وائرس کے خلاف ڈس انفیکشن گیٹ کی تنصیب کا افتتاح اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کے درمیان ماسک تقسیم کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ بھی موجود تھے انہوں نے بھی سپورٹس بورڈپنجاب کے ملازمین کو ماسک پہنائے ، الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشنز (ایمرا)کے صدر آصف بٹ ، ڈائریکٹرایڈمن جاوید چوہان بھی موجود تھے

صوبائی وزیر کھیل امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ا یمرا ، سجال اور رحمن گارڈن ، کی کرونا وائرس کے خلاف کاوشیں قابل تحسین ہیں کرونامہلک وباء ہے

مخیرافراد کو اس مصیبت کی گھڑی میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنا چاہیے ، صوبائی وزیر کھیل امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈس انفیکشن گیٹ نصب کرکے خوشی ہورہی ہے لیکن اس کا کریڈٹ ضلع جھنگ کو جاتا ہے جہاں پرسب سے پہلے ڈس انفیکشن گیٹ نصب کیا گیا ہے

اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ ڈس انفیکشن گیٹ کی تنصیب کامقصد سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کو کرونا وائرس سے بچانا ہے ہم سب کو احتیاط اپنانی ہے تاکہ اس سے وباء کو شکست دی جاسکے ، ایمرا کے صدر آصف بٹ نے اس موقع پر کہا ہے کہ ایمرامختلف اداروں میں ڈس انفیکشن گیٹ کی تنصیب کر رہی ہے ، ماسک اور سینیٹائزربھی تقسیم کیے جارہے ہیں ، ہمارا مقصد اس موذی وباء کو بھی شکست دینا ہے۔

error: Content is protected !!