یونس خان کے بارےمیں ہربجھن سنگھ نے نیا انکشاف کر دیا

نئی دہلی (سپورٹس لنک رپوٹ)سابق بھارتی آف سپنر ہربحھن سنگھ کا کہنا ہے کہ یونس خان کی بیٹنگ مجھے رلا دیتی تھی۔ سوشل میڈیا پر بھارتی اوپنر روہت شرما کیساتھ سیشن میں ہربھجن سنگھ نے 5 مشکل ترین بیٹسمینوں کے نام گنوائے، جس میں انہوں نے کہا کہ سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیک کیلس کو بولنگ کرنا آسان نہیں تھا، دوسرے نمبر پر سابق کینگرو اوپنر میتھیو ہیڈن اور تیسرے پر مایہ ناز ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا پر قابو پانے میں بھی مشکل ہوتی جب کہ سابق پاکستانی کپتان یونس خان تو مجھے رلا ہی دیتے تھے، تجربہ کار بیٹسمین مسلسل سویپ شاٹ کھیل کر پریشان کردیتے تھے۔

39 سالہ بھارتی آف سپنر کا کہنا تھا کہ سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کو بھی آو¿ٹ کرنا آسان نہیں ہوتا تھا، انہوں نے فیورٹ 5 آف سپنرز میں ثقلین مشتاق کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ سابق پاکستانی سپنر ایک میچ ونر تھے، ان کے ’دوسرا‘ کو سمجھنا بہت مشکل تھا، وہ 45 سے 50 ویں اوور کے درمیان باولنگ کرکے پاکستان کو بیشتر میچز جتوادیتے تھے۔

error: Content is protected !!