انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ جنوبی پنجاب کا پہلا باقاعدہ اجلاس

ملتان(سپورٹس لنک رپورٹ)انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ جنوبی پنجاب کا پہلا باقاعدہ اجلاس ملتان کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کی صدارت ونگ کے صدر جناب قیصر شہزادخان کھیچی نے کی. مہمان خصوصی پی ایچ اے ملتان کے چیئرمین اعجاز جنجوعہ اور سید آفتاب حسین شاہ تھے.اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بدرالدین قریشی نے سرانجام دئیے. اجلاس میں انصاف سپورٹس اینڈکلچر ونگ جنوبی پنجاب کے جن عہدیداران نے شرکت کی ان میں سینئر نائب صدر محمد رضوان عارف والا , مصطفی ظفر قریشی نائب صدر بہاولپور, محمد باقر راجپوت نائب صدر ڈی جی خان, سید آصف حسین شاہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خانیوال, حفیظ الرحمن کھوکھر ڈپٹی جنرل سیکریٹری بہاولپور, توقیر قریشی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملتان ,تنویراحمد سیکرٹری فنانس کوٹ ادو ,اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات بدرالدین قریشی ملتان شامل تھے

اجلاس کے شرکاء سے پی ایچ اے ملتان کے چیئرمین اعجاز جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے لیے ضلعی تنظیم سازی کرتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ایسے افراد کو عہدے دار بنائے جن کا ماضی سپورٹس اور کلچر کے حوالے سے اپنی مثال آپ رہا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سپورٹس اینڈ کلچر ونگ ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے محنت کریں جس طرح ھمارے لیڈر نے ورلڈ کپ 1992ء جیت کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا تھا اسی طرح ہم نے ان کی ٹیم بن کر متحد ہو کر پاکستان کا نام ہر لحاظ سے بلند کرنا ہے

آخر میں اعجاز جنجوعہ نے اجلاس کے شرکاء کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا.اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ھوۓ قیصر خان,آفتاب حسین اور بدرالدین قریشی نے اپنے اپنے. خطاب میں کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے ھم پر جو ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں ان شاءاللہ ھم اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروۓ کار لاتے ھوۓ ان ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے. نبھائیں گے.محمد رضوان, مصطفی ظفر جبلہ, محمد باقر,سیدآصف حسین شاہ,حفیظ الرحمان,توقیر قریشی اور تنویر احمد نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا. اجلاس کے اختتام پر جنوبی پنجاب کے صدر قیصر خان کھیچی کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عصرانہ پیش کیا گیا.

error: Content is protected !!