یہ ‘ڈونٹ رش چیلنج کیا ہے؟پاکستانی ویمن کرکٹرز کی ویڈیو دیکھیں

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام تر لوگ گھروں میں محصور ہیں اور ایسے میں سوشل میڈیا کے استعمال میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر آئے روز ایک نیا ٹرینڈ سامنے آتا ہے جسے لاکھوں صارفین کی جانب سے فالو کیا جا تا ہے

چند روز قبل سوشل میدیا ہر ‘می ایٹ ٹوئنٹی’ چیلنج خوب مقبول ہوا تھا جس میں تمام تر صارفین کی جانب سے 20 سال کی عمر کی تصویر شیئر کی جا رہی تھی۔اب ان دنوں سوشل میڈیا پر دو چیلنجز بہت مقبول ہو رہے ہیں جن میں سے ایک ‘او نانانا’ چیلنج ہے جس میں پاؤں کی مدد سے ایک خاص قسم کا ڈانس کیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر ان دنوں دوسرا مقبول ہونے والا ‘ڈونٹ رش چیلنج’ ہے جس میں صارفین کی جانب سے میک اپ سے قبل اور بعد کی ویڈیو بنائی جارہی ہے اور ایک دوسرے کو یہ چیلنج کرنے کو کہا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1254437340325597185

اب پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات کی جانب سے ‘ڈونٹ رش چیلنج’ کیا گیا لیکن انہوں نے اس چیلنج کو اپنے ہی انداز میں کیا۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کیپشن لکھا کہ ‘ڈونٹ رش چیلنج کا ہمارا اپنا ورژن’۔

کائنات امتیاز کی ویڈیو میں ان کے ساتھ قومی ویمن کرکٹ کی دیگر کھلاڑی بھی موجود تھیں جن میں عمیمہ سہیل، ماہم طارق، سیدہ نین عابدی، سدرہ نواز، عائشہ ظفر، منیبہ علی، ایمن انور اور ارم جاوید اور اوپنر سدرہ امین شامل ہیں۔ڈونٹ رش چیلنج میں قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں کو میک اپ کے بجائے کرکٹ کا یونیفارم پہنے دیکھا گیا، سوشل میڈیا پر قومی ویمن ٹیم کے اس چیلنج کے منفرد انداز کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

error: Content is protected !!