سندھ میں خاور شاہ بیس بال اکیڈمیز کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے.محمد محسن خان

کوٹری/کراچی( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فیڈریشن بیس بال وومین ونگ کی سیکریٹری جنرل عائشہ ارم نے کہا ہے کہ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ پاکستان بھر میں مینز اور وومیز کے ساتھ ساتھ یوتھ بیس بال کے فروغ کے لیئے کوشاں ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فاٹا, خیبرپختونخواہ, اسلام آباد اور پنجاب کے بعد سندھ میں بھی بیس بال کے دو اہم مراکز کراچی اور حیدرآباد میں اکیڈمیز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے.انہوں نے اس ضمن میں فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر اور سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان سے بات چیت میں فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہار کیا.

اس موقع پر انجینیئر محمد محسن خان نے خاور شاہ بیس بال فائونڈیشن اور سید فخر علی شاہ کی ذاتی کاوشوں سے سندھ میں سید خاور شاہ کے نام سے بیس بال اکیڈمیز قائم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے.ان کا کہنا ہے کہ ہم پرکراچی اور حیدرآباد میں اکیڈمیز رن کرنے کی زمیداری سونپے جانے اور اعتماد کرنے پر ہم سید فخر علی شاہ اور خاور شاہ بیس بال فائونڈیشن کے شکرگزار ہیں اور انشاء اللہ ہم پرویز احمد شیخ, عامر سلیم اور دیگر تجربہ کار سینیئر آفیشلز و کوچز سے کوآرڈینیشن کرکے سندھ کے ٹیلینٹ کو ملکی سطح پر روشناس کرائیں گے

اور اب وہ دن دور نہیں جب کراچی, حیدرآباد, کوٹری اور دیگر ڈویژنز سے بیس بال کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی گرسکیں گے.اس ضمن میں پرویز احمد شیخ, عامر سلیم ,محی الدین شیخ, شگفتہ کاظمی,انیلا مہوش, تحسین چنا اور دیگر کو اہم زمیداریاں سونپی جائیں گیں جبکہ سینیئر کوچز کو کوچنگ کی زمیداریاں دی جائیں گی جسکا اعلان عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا.

error: Content is protected !!