ساؤتھ ایشئین گیمز میں میڈلز حاصل کرنیوالے قومی کھلاڑیوں میں انعا ما ت کی مد میں مزید ایک کروڑ گیارہ لاکھ پچیس ہزار روپے کے چیکس تقسیم

اسلام آباد( سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان سپورٹس بورڈ نے ساؤتھ ایشئین گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے قومی کھلاڑیوں میں انعا ما ت کی مد میں مزید ایک کروڑ گیارہ لاکھ پچیس ہزار روپے کے چیکس تقسیم کر دئیے،بدھ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ میں منعقد ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گیمز میں شرکت کرنے والی پاکستان کی ایتھلیٹکس ٹیم کے 15کھلاڑیوں میں انعامی چیک تقسیم کیے ،اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ ساؤتھ ایشین گیمز کے میڈل ونر کو وزیر اعظم کے ہاتھوں انعامات تقسیم کرنا چاہتی تھی لیکن کرونا وائرس کے باعث یہ تقریب اب سادہ رکھی جا رہی ہے

کرونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار کھلاڑی کیش ایوارڈ ملنے پر بہت خوش ہیں۔ترجمان پاکستان سپورٹس بورڈ اعظم ڈار کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز کے میڈل ونرکھلاڑیوں میں کیش تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،بدھ کو پاکستان ایتھلیٹکس ٹیم کے 15ممبران میں انعامی رقم کی تقسیم کی گئی

انعامات تقسیم کرنے کی تقریب وزارت بین الصوبائی رابطہ میں منعقد ہوئی ،وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے انعامات تقسیم کیے

گیمز کے ایتھلیکٹس ایونٹ میں پاکستان نے پانچ گولڈ دو سلور اور چھ براونز میڈل حاصل کیے تھے کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر ایک کروڑ گیارہ لاکھ پچیس ہزار تقسیم کیا گیا

گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں میں دس لاکھ کی انعامی رقم فی کس تقسیم کی گئی سلور میڈلسٹ ٹیم کو پانچ جبکہ براونز میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی کو ڈھائی لاکھ فی کس انعامی رقم دی گئی۔ایتھلیکٹس ٹیم کے انعامات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد ارشد،ندیم احمد،عزیر رحمان،محمد نعیم،محبوب علی،شمس الحق ،سمیع اللہ،محمد سعادات،عبد المتین نوکر حسین اور محمد شہباز شامل ہیں جبکہ ویمن کھلاڑیوں میں نجمہ پروین،شہا ب اسراء،انیلہ گلزار،رابعہ عاشق ،عشا عمران شامل ہیں۔انعامی رقوم کی تقسیم کی تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی پی سی صا ئمہ ندیم،سیکرٹری منسری آف آئی پی سی محمد علی شہزادہ،سیکرٹری پاکستان ایتھلیٹکس فیڈ ریشن محمد ظفر موجود تھے۔

error: Content is protected !!