شارجہ کی عمارت آتشزدگی سے متاثرہ پاکستانی کراٹیکاسعدی عباس کو فہمیدہ مرزا کا ٹیلی فون

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ )بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نےشارجہ میں مقیم پاکستانی کراٹیکا سعدی عباس سے فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی، شارجہ میں 48 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے متاثر ہونے والوں میں پاکستانی کراٹیکا سعدی عباس بھی شامل ہیں۔وہ متاثرہ بلڈنگ کی 38 ویں منزل پر رہائش پذیر تھے۔ وہ اور ان کی اہلیہ خیریت سے ہیں

تاہم ان کے اپارٹمنٹ کو نقصان پہنچا ہے،جس کی وجہ سے وہ ہوٹل منتقل ہوگئے ہیں، سعدی عباس نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ عمارت کو نقصان پہنچا ہے لیکن خدا کے فضل و کرم سے وہ محفوظ ہیں اور وہ ایک ہوٹل میں رہ رہے ہیں، وفاقی وزیر نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

error: Content is protected !!