پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایک اور سابق ڈی جی خیال گل بھی گرفتار ہو گئے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایک اور سابق ڈی جی خیال گل بھی گرفتار ہو گئے،خیال گل زادہ اسوقت وزارت حج میں جوائنٹ سیکریٹری تعینات تھے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے طاہر تنویر کے مطابق خیال گل زادہ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ایف آئی اے نے انہیں بی آئی ایس پی پروگرام میں اپنے بیوی بچوں اور خاندان کے افراد کے نام پر امدادی رقوم لینے کے حوالے سے تفتیش کے لئے طلب کیا تھا خیال گل کو آج دن کے وقت باقی سرکاری افسران کے ہمراہ طلب کیا گیا تھا

جنہوں نے بی آئی ایس پی پروگرام سے ناجائز ذرائع سے اپنے بیوی بچوں اور خاندان کے افراد کے نام پر بی آئی ایس پی پروگرام سے سالہا سال سے فوائید اٹھاے تھے موجود حکومت نے ایسے 8لاکھ افراد کے نام لسٹ سے نکالے تھے جو یہ امدادی رقم لینے کے اہل نہیںتھےایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر طاہر تنویر اس کیس کی تفتیش کر رہے ہیں پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائیریکڑ جنرل اور وزارت حج کے جوائنٹ سیکریٹر ی خیال زادہ جب اپنے دفاع میں مطمئن نہ کر سکے

error: Content is protected !!