سابق آئی سی سی پینل امپائرخضر حیات علیل ہو گئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سابق آئی سی سی پینل امپائرخضر حیات علیل ہو گئے خضر حیات کا مقامی ہسپتال میں پراسٹیٹ گلینڈ کا آپریشن ہوا ہے۔خضر حیات ہسپتال سے گھر میں منتقل ہو گئے ہیں۔خضر حیات نے دوستوں اور شائقین کرکٹ سے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

خضر حیات نے علیم ڈار سے قبل پاکستان کی جانب س سب سے زیادہ میچ سپر وائز کئے تھے۔ خضر حیات نے گیارہ سال فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنےکے بعد امپائرنگ میں آئے اور 23 سال تک امپائرنگ کی۔ اس دوران انہوں نے 34ٹیسٹ میچ۔ 55ایک روزہ میچوں کے علاوہ151فرسٹ کلاس میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دئے

error: Content is protected !!