اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے سیکرٹری شفقت رضا کی والدہ انتقال کرگئیں

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے سیکرٹری شفقت رضا کی والدہ گذشتہ روز (پیر) اسلام آباد میں انتقال کرگئیں ہیں، مرحومہ کی نماز جنازہ(آج) منگل کو صبح 8 بجے ان کے آبائی گاؤں محلہ سیٹھ اشرف کوچہ علی والہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی جائے گی

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات و ماڈل ٹائون فٹ بال کلب اسلام آباد کے صدر رانا تنویر احمد نے شفقت رضا سے ان کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔

error: Content is protected !!