کورونا وائرس کی وبا کے بعد بنڈس لیگا کے مقابلے جاری


برلن (سپورٹس لنک رپورٹ)کورونا کی وباکے بعد بنڈس لیگا پہلی بڑی فٹ بال لیگ ہے جس میں کھلاڑی ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔بائرن نے فرینکفرٹ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-2سے شکست دے دی جبکہ بائرلیورکوسن نے ایک دوسرے مقابلے میں گلیڈبیچ کو3-1 سے ہرا دیا۔

خالی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے یہ مقابلے کھلاڑیوں کے لیے انوکھا تجربہ ہیں۔سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے متبادل کھلاڑیوں کو ماسک کے ساتھ اسٹیڈیم میں بیٹھایا گیا جبکہ گول کرنے کے بعد کھلاڑیوں نے گلے ملنے کے بجائے صرف کہنیاں ملا کر جشن منایا۔

error: Content is protected !!