محمد عباس کی بائولنگ میں فیئر فیکٹر کی کمی،شان پولاک

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ ) سابق جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر شان پولاک نے محمد عباس کی باؤلنگ میں فیئر فیکٹر کے فقدان کی نشاندہی کردی ہے جب کہ سابق کیوی پیسر سائمن ڈول کا کہنا ہے کہ پاکستانی پیسر کو دوسرے اینڈ سے مناسب مدد نہیں مل سکی جس کی وجہ سے وہ اس مقام سے محروم رہے جس کے وہ دراصل مستحق تھے ۔

کیریئر کے ابتدائی 18ٹیسٹ میں 20.76 کی اوسط سے 75 وکٹیں حاصل کرنے والے 29 سالہ محمد عباس کے بارے میں 46 سالہ شان پولاک کا کہنا تھا کہ 125سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ محمد عباس کا کنٹرول کمال کا ہے لیکن دوسرے ٹاپ پرفارمرز کے برعکس ان کی باؤلنگ میں خوف کے عنصر کا فقدان ہے جس کی وجہ سے وہ اس مقام سے محروم رہے جہاں انہیں درحقیقت ہونا چاہئے تھا۔

error: Content is protected !!