لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کورونا سے متاثرہ بلوچستان کرکٹ کے آفیشلز کی مدد کے لئے بھی سامنے آگئے عمر ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ کلب کی صدر ندیم عمر کورونا وائرس سے متاثرہ کراچی کے تقریباً ستر امپائرز ،اسکوررز اور گراونڈ اسٹاف کی مالی معاونت کے بعد بلوچستان کے کر کٹ آفیشلز کے لئے پیش پیش ہیں کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی کر کٹ نہ ہونے کی وجہ سے کھیل سے جڑے آفیشلز مالی پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں
ندیم عمر ہمیشہ کی طرح برے وقت میں ان لوگوں کی سفید پوشی کا بھرم رکھتے ہوئے ان کی مالی معاونت کا فیصلہ کیا ہے اور ندیم عمر نے کرکٹ سے وابستہ مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں کرکٹ کے ان آفیشلز کا ساتھ دیں تاکہ یہ لوگ اپنے روزمرہ کے معملات خوش اصلوبی سے چلا سکیں انھوں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد پاکستان کے عوام اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرینگے اور کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہونگی انھوں نے بلوچستان کے 44 امپائرز اسکوررز اور گراونڈ اسٹاف کے لئے تین لاکھ باون ہزار روپے کوئٹہ ارسال کئے ہیں یہ رقم کوئٹہ میں عطاء اللہ کرد اور سردار ولی تقسیم کرینگے یہ بات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی منیجر اعظم خان نے بتاتے ہوئے کہا کہ ندیم عمر بھائی کھلاڑیوں اور کرکٹ سے وابستہ امپائرز اسکوررز اور گراونڈ اسٹاف کے لئے درد رکھتے ہیں جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے بھی کوشاں رہتے ہیں