امید ہے کرکٹرز کورونا کے باعث نئے حالات سے ہم آہنگ ہو جائینگے،سنگاکارا

کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق سری لنکن کپتان اور ایم سی سی کے صدر کمار سنگاکارا کو امید ہے کہ کرکٹرز نئے حالات سے ہم آہنگی میں کامیاب ہو جائیں گے کیونکہ کرکٹ ایک سماجی گیم ہے جو نئی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے سے مزید دلچسپ ہو جائے گا۔کمار سنگاکارا کا کہنا تھا کہ یہ دیکھنا دلچسپی سے کم نہ ہوگا کہ کھلاڑی گیند کو چمکانے کیلئے تھوک کے استعمال سے کس طرح گریز کر سکیں گے جس کی انہیں ہمیشہ سے عادت ہے۔

آئی سی سی نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران بائیو سکیور ماحول یقینی بنانے کیلئے کئی تجاویز پیش نظر رکھی ہیں جن میں سماجی فاصلے کے علاوہ گیند کو چمکانے کیلئے تھوک کے استعمال کی پابندی بھی ہے تاہم کمار سنگاکارا کو محسوس ہوتا ہے کہ کرکٹ ایک سماجی گیم ہے اور کسی بھی پیشہ ور پلیئر کی زندگی نئی گائیڈلائنز کے تحت یکسر مختلف ہو سکتی ہے کیونکہ فاسٹ باؤلرز یا سپنرز کیلئے گیند کو چمکانا ایک فطری عمل ہے جو برسوں سے اس کے عادی ہیں جبکہ ان کا ڈریسنگ روم میں یکجا ہوکر بات چیت کرنا وغیرہ بھی معمول کا حصہ ہے تاہم ان کیلئے کسی وارم اپ کے بغیر میدان میں پہنچ کر کھیل میں حصہ لینا اور گھر واپس لوٹ جانا عجیب سی بات ہوگی اور یہ دیکھنا دلچسپی کا باعث ہوگا کہ کرکٹرز اس تبدیلی کو کس طرح قابو کریں گے جب آئندہ ماہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کئی تبدیل شدہ قوانین کے بعد آمنے سامنے ہوں گی

تعارف: newseditor