اسلام آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) ملک میں پہلا آن لائن ٹینس کوچنگ کورس سے شروع ہو گیا ہے۔ کورس کا افتتاح پاکستان نمبر ون ٹینس سٹار عقیل خان نے کیا، گذشتہ ڈائریکٹر کورس محمد خالد رحمانی نے بتایا کہ کورس میں تین سو سے زائد ملک بھر سے کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کر رہے ہیں۔ یہ کورس تین دن تک جاری رہے گا۔
ٹینس سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز انٹرنیشنل کوچز، ٹیکنیکل آفیشلز اور کھلاڑی شرکائ کو ٹینس کے کھیل کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں جن میں کامران خلیل، حامد نیاز، سارہ منصور، نعمان الحق، نمیر شمشی شامل ہیں جبکہ شہزاد قاضی کو کورس کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کورس سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور سپورٹس فار لائف کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث یہ کورس آن لائن منعقد کروا جا رہا ہے۔ کورس کے اختتام ہونے پر شرکائ میں اسناد بھی تقیسم کی جائیں گی۔