عالمی کپ فٹبال،فائنل کی ٹرافی روسی ماڈل اور سابق جرمن کپتان میدان میں لائیں گے


ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کو فائنل کی شب میدان میں پہنچانے کی ذمہ داری روسی سپر ماڈل نٹالیا واڈیانووا اور سابق جرمن کپتان فلپ لاہم انجام دیں گے۔ ٹرافی کو حفاظت سے رکھنے کیلئے نیا دیدہ زیب بکس دنیا کے معروف ڈیزائنر لوئی وائٹن سے خصوصی طور پر تیار کرایا گیا ہے۔ فیفا کے مطابق نٹالیا کو دراصل خوبصورت کھیل فٹ بال کی دلکشی اور فلپ لاہم کو دفاعی چیمپئن جرمنی کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ لاہم کا کہنا ہے کہ اصل فیفا ٹرافی کو ایک بار پھر چھونا خوشگوار احساس ہے۔ میں نے چار برس بطور عالمی چیمپئن پہلی بار اسے اٹھایا تھا۔ یہ لمحہ میرے لیے باعث فخر رہے گا۔ علاوہ ازیں ورلڈکپ اختتامی تقریب میں ہالی ووڈ سپر اسٹار ول اسمتھ، گلور نکی جیم اور کوسوار کے ساتھ ٹورنامنٹ کے آفیشل ترانے ’’لیو اٹ اپ‘‘ پر تھرکتے دکھائی دینگے۔

error: Content is protected !!