انڈر21 انٹر ریجنل سوئمنگ چیمپئن شپ کیلئے پشاور ریجنل کے ٹرائلز 7 ستمبر کو منعقد ہونگے ، سلیم رضا

پشاور( سپورٹس رپورٹر) انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں انٹر ریجنل سوئمنگ چیمپئن شپ کے پشاور ریجنل کے اوپن ٹرائلز 7 ستمبر کو پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے ۔ انٹر ریجنل سوئمنگ چیمپئن شپ 9 ستمبر کو پشاور میں منعقد ہوگی جس میں قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع کے ٹیمیں شرکت کرینگی ۔

ان خیالات کا اظہار پشاور ریجنل سپورٹس آفیسر سلیم رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں ڈسٹرکٹ نوشہرہ ، چارسدہ ، مہمند ، خیبر اور پشاور ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں ۔ ٹرائلز سات ستمبر کو صبح گیارہ بجے عادل خان سوئمنگ پول پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے ۔ ٹرائلز میں پشاور کیلئے دس رکنی ٹیم کا انتخاب کیاجائیگا۔

error: Content is protected !!