پاکستان کرکٹ کلب پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

آخری کوارٹر فائنل میں النور جیمخانہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا، محمد سلمان اور عماد عالم کی عمدہ کارکردگی۔


کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے آخری کوارٹر فائنل میں پاکستان کرکٹ کلب نے النور جیمخانہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے جانیوالے کوارٹر فائنل میں النور جیمخانہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 27۰3 اوورز میں صرف 79 رنز بناکر آوٹ ہوگئی مرزا احسن جمیل اور ذاکر علی ہی کُچھ مزاحمت کرسکے مرزا احسن جمیل نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 17 گیندوں پر 21 رنز اسکور کئے جبکہ ذاکر علی نے ایک چوکے کی مدد سے 36 گیندوں پر 13 رنز اسکور کئے اننگ کے دوران النور جیمخانہ کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکے۔ لیفٹ آرم لیگ اسپینر محمد سلمان نے 41 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ میر حمزہ ، محمد اصغر اور دانش عزیز نے بالترتیب 23 ، 8 اور 2 رنز دیکر دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں پاکستان کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 83 رنز 12 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا عماد عالم نے چار چوکّوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر ناقابلِ شکست 48 رنز اسکور کئے جبکہ عثمان خان نے چار چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 گیندوں پر 33 رنز اسکور کئے۔ عمران علی اور عبدالصمد نے بالترتیب 33 اور 7 رنز دیکر ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ ایمپائرنگ کے فرائض فہیم بخاری اور عزیز الرحمٰن نے سر انجام دۓ جبکہ محمد مستجاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل منگل 8 ستمبر کو کھیلے جائیں گے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کرکٹ کلب کا مقابلہ عالمگیر جیمخانہ سے کے سی سی اے اسٹیڈیم پر ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں داؤد اسپورٹس کا مقابلہ بلال فرینڈز کرکٹ کلب سے ٹی ایم سی گراونڈ پر ہوگا۔

error: Content is protected !!