ثناء میر کو ایشین گیم چینجر ایوارڈ دے دیا گیا

واشنگٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کو ایشین گیم چینجر ایوارڈ دے دیا گیا۔ثناء میر کو امریکا میں ہونے والے تقریب کے دوران کرکٹ میں ان کی نمایاں خدمات اور بہترین پرفارمنس پر ’ایشین گیم چینجر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ایشیا سوسائٹی کی کوچیئر شین ہانگ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والی ثناء میر کے لیے حالات چیلنجنگ تھے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی محنت سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو لیڈ کرنے کا اعزاز حاصل کیا

وہ نوجوانوں کی صحیح سفیر ہیں۔ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ثناء میر نے تقریب میں علامہ اقبال کی نظم کا مصرعہ ’زندگی ہو شمع کی صورت خدایا میری‘ بھی پڑھا اور کہا کہ وہ یہ ایوارڈ ان لوگوں کے نام کرتی ہیں جنہوں نے جنگ ہی دیکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ پاکستان کے بجائے کشمیر میں پیدا ہوتیں تو یقینا وہ نہیں ہوتیں جو آج ہیں، یہ ایوارڈ وہ ان خواتین کے نام کرتی ہیں جو اسپورٹس سمیت ہر فیلڈ میں اپنے آپ کو منوانے کی کوشش کررہی ہیں اور وہ لوگ جو ماحول کے لیے کام کررہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ ایوارڈ ایشیا کی نمایاں بزنس، اسپورٹس اور کلچر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔

error: Content is protected !!