پشاور ڈس ایبلڈ نے لاہور ڈس ایبلڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ،مومن خان مین آف دی میچ رہے

پشاور/کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پشاور ڈس ایبلڈ نے لاہور ڈس ایبلڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ پشاور میں جمعہ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پشاور ڈس ایبلڈ نے لاہور ڈس ایبلڈ کو مکمل آٶٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی سیمی فاٸنل میں جگہ متسحکم کرلی۔ چیمپئن شپ کا چوتھا مرحلہ پیر سے راولپنڈی اسلام آباد میں شروع ہوگا جس کا فاتح سیمی فائنل میں پشاور سے مقابلہ کرے گا ۔ گزشتہ روز پشاور ڈس ایبلڈ نے ٹاس جیت کر لاہور ڈس ایبلڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس نے 20اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 113رنز اسکور کئے اس کی جانب سے یاسر اجمل نے 29اور محمد شہباز نے16رنز بنائے ۔ پشاور ڈس ایبلڈ کی جانب سے مومن خان نے 32رنز دے کر تین جبکہ گوہر علی نے 19رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں فاتح پشاور ڈس ایبلڈ نے چار وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا ،اس کی جانب سے عدیل خان نے 17گیندوں پر33جبکہ رحمت خان نے19اور واجد عالم نے17رنز بنائے ۔ شہریار نے دو کھلاڑیوں کو آٶٹ کیا ۔ مومن خان کو ان کی عمدہ بالنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ نیشنل چیمپئن شپ کا چوتھا اورآخری لیگ مرحلہ پیر سے راولپنڈی اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں اسلام آباد ،آزاد کشمیر،راولپنڈی اور ایبٹ آباد کی ٹی میں شرکت کریں گی۔

error: Content is protected !!