یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کراچی میں اوپن آرچری چیمپئن شپ کا انعقاد

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان آرچری فیڈریشن اور سندھ گیمز ایسوسی ایشن کی ہدایت پر , کراچی آرچری ایسوسی ایشن کی جانب سے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر النادی البرهانی اسپورٹس کمپلیکس میں اوپن آرچری چیمپیئن شپ ۲۰۲۰ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے آرچرز نے SOP’s کی پابندی کو محفلوظ خاطر رکھتے ہوئے بھر پور شرکت کی۔ جبکہ مرد آرچرز میں نیشنل كوچنگ سینٹر کے شیخ زمان نے پہلی، النادی البرهانی کےحبیب مصطفٰی نے دوسری، اور کےیو آرچری کلب کے راشد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ خواتین آرچرز میں قائد اعظم آرچری اکیڈمی کی قرت العین نے پہلی، کے یو آرچری کلب کی شهوار نے دوسری اور قائد اعظم آرچری اکیڈمی کی کنول حسان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری منصور شہزاد نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ جناب زین العابدین ولیکا اور سندھ سائکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جناب محمد بران نے خصوصی شرکت کی۔

error: Content is protected !!