سٹی گرلز کالج کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پرنسپل سٹی گرلز کالج گلبہار پروفیسر طاہرہ ڈار نے خیبر پختونخوا انٹر اکالج گرلز کرکٹ چیمپین شپ کی فاتح ٹیم کو گولڈ میڈل سے نوازا۔اس سلسلے میں کالج انتظامیہ نے تمام فاتح کھلاڑیوں کے اعزاز مین ایک پروقار تقریب کا انقعاد کیا جس میں پرنسپل سٹی گرلز کالج گلبہار کے سعد،حیات آباد گرلز کالج کی پرنسپل نور صبا،پرنسپل ہوم اکنامک کالج شاہدہ گیلانی وائس پرنسپل مس رابعہ اور کالج کے تمام اساتزہ ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ قاضی اور طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز فرسٹ ائیر کی طالبہ جمیلہ کی خوبصورت قرات سے ہوا۔اس موقع پر ماریہ نجم نے بتایا کہ انڈر 21میں سٹی گلبہار نے نیٹ بال میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔انڈر 23کے باسکٹ بال میں یہ سکول فاتح رہی اور سونے کے تمغے کی حقدار ٹہری۔سکول کی طالبہ عائشہ اور تجلہ نے ہاکی اور تائکوانڈو میں سونے کے تمغے حاصل کئے جبکہ سٹی گلبہار نے انٹر کالج گیمز مین مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

ماریہ نے مزید بتایا کہ ہاجرہ اور جویریہ مجاہد نے پاکستان کی نمائندگی ایران میں انٹرنیشنل ہاکی چیمپینشپ میں کی جو اس کالج کے لئے ایک اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ تجلہ نے نیشنل گیمز باکسنگ کے ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت کر 75ہزار روپے کا سالانہ اعزازیہ بھی حاصل کیا۔ماریہ نے کہا کہ حال ہی میں انٹر کالج گیمز کی کرکٹ مقابلوں میں پہلی پوزیشن اسی کالج نے اپنے نام کی اور سونت کے تمگوں کے ساتھ ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کی۔جبکہ 9کھلاڑی آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز ہاکی چیمپن شپ میں اس وقت حیدر آباد سندھ میں موجود ہے اور امید ہے کہ وہاں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔پرنسپل طاہرہ ڈار نے طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پورے کالج کی طالبات کے لئے ایک اعزاز ہے کہ ہماری طالبات کھلاڑیوں نے صوبائی،قومی اور بینالاقوامی سطح پر اعزازت جیت رہی ہیں۔آخر میں انہوں نے کرکٹ کی پوری ٹیم کو کالج انتظامیہ کی جانب سے گولڈ میڈلز اور نقعد انعامی رقم دی۔کالج کوچ حلیم خان،ماریہ نجم اور نجمہ قاضی کو بھیانکی اچھی کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا۔

error: Content is protected !!