یوم دفاع کے موقع پر ٹین پن بائولنگ کے مقابلے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام یوم دفاع کے موقع پر ٹین پن بائولنگ کے مقابلے لیزرسٹی ٹین پن بائولنگ کلب، جناح پارک راولپنڈی میں منعقد ہوئے، مقابلوں کے اختتام پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن تھے اس موقع پر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائزیشن کے چیئرمین شوکت علی خان بھی موجود تھے، مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں نے ایس او پیز کا خاص خیال رکھا۔

فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ فیڈریشن نے ملک بھر میں متعلقہ ایسوسی ایشن کو یوم دفاع کے موقع پر ٹین پن بائولنگ کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کروانے کی ہدا یت کی تھی۔ انہوں کہا کہ نمائشی مقابلوں کو منعقد کروانے کا مقصد 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا اور پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کا ڈٹ کرتے ہوئے ان کے ارادوں کو خاک میں ملا دیا تھا۔ میچ کے اختتام پر ملک خوشحالی اور ترقی کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی، اور شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

error: Content is protected !!