آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ پاک محمڈن ایف نے کوہستان بادشاہ نواں شہر کو شکست دیدی

ایبٹ آباد ( سپورٹس رپور ٹر ) آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ پاک محمڈن ایف سی نے کوہستان بادشاہ نواں شہر کو شکست دے دی مہمان خصوصی کری ایٹو کالج کے ایم ڈی شاہ گل خان اور راشد خان تھے نواں شہر گراونڈ میں جاری فٹبال ایونٹ کے میچ میں پاک محمڈن ایف سی دھمتوڑ نے کوہستان بادشاہ نواں شہر کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی

پہلے ہاف میں مقابلہ دو صفر رہا دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بہتر کھیل پیش کیا اور میچ کے آخری لمحات میں پاک محمڈن دہمتوڑ کے فارورڈ نے گول بنا کے برتی مزید مستحکم کر لی اور میچ میں کامیابی اپنے نام سمیٹی اس میچ کے ریفری صدیق ڈار شاہ زیب خان اور وقاص خان تھے مہمان خصوصی شاہ گل خان نے کہا کہ کھیل کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور نوجوان منفی سرگرمیوں سے نکل کر مثبت سرگرمیوں کو اپنائیں

اور کھیل کے میدانوں کو آباد کریں کیونکہ کھیل کے میدان آباد ہونگے ہسپتال ویران ہونگے اور کھیلوں کےانعقاد سے نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے نوجوان نصابی سرگرمیوں کے ساتھہم نصابی سر گرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

error: Content is protected !!