خاتون سائیکلسٹ ثمر خان کے ساتھ بھی وفاقی دارالحکومت کی سڑک پر شرمناک واقعہ

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی خاتون سائیکلسٹ ثمر خان کے ساتھ بھی اسلام آباد کی سڑک پر مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے۔سائیکلسٹ ثمر خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ ہونے والا واقعہ بیان کردیا اور بتایا کہ ’میں اسلام آباد کی سڑکوں پر سائیکلنگ کررہی تھی کہ ایک شخص نے بدتمیزی کی‘۔ثمر خان نے بتایا کہ ’مرون شرٹ پہنے ایک شخص نے مجھے غیر مناسب انداز میں چھوا، میں نے ہمیشہ سائیکلنگ کو پروموٹ کیا، خواتین اسپورٹس کو پروموٹ کیا، میں نے سائیکل پر اس شخص کا پیچھا کرنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہوگیا‘۔

سائکلسٹ ثمر خان نے سوال کیا کہ ’سڑک پر چلتی لڑکی کو چھو کر کیا ملتا ہے آپ کو؟تین چار لوگوں نے واقعہ دیکھا مگر کسی نے مزاحمت کی کوشش نہیں کی‘۔سائیکلسٹ ثمر خان نے سوال کیا کہ ’کیا لوگوں کو یہ حرکت گھٹیا نہیں لگتی؟‘۔

error: Content is protected !!