ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کے نے 2020-21 کا سالانہ کیلنڈر جاری کر دیا

پشاور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا نے سال 2020-21 کے لئے کھیلوں کے مقابلوں کا کیلنڈر جاری کر دیا اس سلسلے میں ریجنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران کوکیلنڈر اور شیڈول بھیج دیا گیا ہے اور انہیں کیلنڈر کے مطابق ٹرائلز، ٹیموں کے انتخاب اور مقابلوں کے انعقاد کی تاریخوں کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کیلنڈر کے مطابق انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، اضلاع اور صوبے کی سطح پر کھلاڑیوں کا انتخاب، انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ، انڈر 21 گیمز، انڈر 21 انٹر ریجن سوئمنگ مقابلے،خصوصی افراد کھیل اور روایتی کھیل کیلنڈر کا حصہ ہیں۔ انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ میںلڑکوں کے بیڈمنٹن، سکواش، ٹیبل ٹینس، اتھلیٹکس، والی بال، فٹ بال، ہاکی، لڑکیوں کے بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، اتھلیٹکس اور والی بال مقابلے شامل ہوں گے۔

ٹیلنٹ ہنٹ مقابلے صوبے بھر میں ہوں گے جس میں بندوبستی اور ضم اضلاع کے 1500 سے 2000 تک کھلاڑی حصہ لیں گے، خصوصی افراد کھیلوں میں سات سو کھلاڑی حصہ لیں گے، اضلاع کی سطح پر کھلاڑیوں کا انتخاب 15 سے 30 ستمبر تک کیا جائے گا، خصوصی کھلاڑیوں کا انتخاب 25 سے 30 ستمبر تک کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 35 اضلاع میں انڈر 19 (ماسوائے کرکٹ) دو روزہ ٹرائلز ہوں گے ہر ضلع میں بیڈمنٹن، سکواش، ٹیبل ٹینس کے دو دو مرد وخواتین، اتھلیٹکس کے پانچ پانچ مرد اور چار چار خواتین، والی بال کے تین تین اوروالی بال و فٹ بال کے نونو کھلاڑیوں اور مجموعی طور 35 اضلاع میں 1505 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں صوبائی سطح پر 10 سے 16 اکتوبر تک کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا

جس میں 1700 کھلاڑیوں سے ٹرائلز لئے جائیں گے، 2500 خصوصی کھلاڑی بھی ٹرائلز میں شریک ہوں گے۔ انڈر 21 سوئمنگ مقابلے پشاور میں 9 سے 11 ستمبر تک ہوں گے جس میں 100 کھلاڑی حصہ لیں گے، انڈر 21 انٹر ڈسٹرکٹ گیمزہاکی،ٹیبل ٹینس، جوڈو، کراٹے، تائیکوانڈو، ریسلنگ، باسکٹ بال، جمناسٹک، ووشو، ویٹ لیفٹنگ، لڑکیوں کی والی بال، نیٹ بال، اتھلیٹکس، رسہ کشی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور کرکٹ مقابلے صوبے بھر میں دو تا سات دسمبر ہوں گے جس میں 6825 مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ سات ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں روایتی کھیل 10 مارچ تا 15 اپریل 2021 ہوں گے، ہر ڈویژن میں تین سو کھلاڑی گیمز میں شریک ہوں گے، جشن خیبر روایتی کھیل 25 اپریل تک 30 اپریل 2021 پشاور میں ہوں گے جس میں 1400کھلاڑی حصہ لیں گے۔خصوصی افراد کے کھیل یکم مئی تا 25 مئی 2021 پشاور میں ہوں گے جس میں چار سو کھلاڑی حصہ لیں گے۔

کیلنڈر کے مطابق انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے لئے سلیکشن کمیٹی کی سربراہی ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران کریں گے، ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اور صوبائی متعلقہ ایسوسی ایشن کے کوچ سلیکٹرز ہوں گے، متعلقہ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کا نمائندہ، متعلقہ ضلع کے پریس کا نمائندہ کمیٹی کے ارکان جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کا نمائندہ کوآرڈی نیٹر ہوگا۔ ٹیلنٹ ہنٹ سکیم میں صوبائی کیمپ کے لئے بیڈمنٹن، سکواش، ٹیبل ٹینس کے 10، 10، اتھلیٹکس (مرد) 30 ، خواتین 24 ، والی بال (مرد) 18، خواتین 14 ، فٹ بال اور ہاکی (مرد وخواتین) 27 ، 27 اور مجموعی 190 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جن میں سے بیڈمنٹن، سکواش، ٹیبل ٹینس کی حتمی ٹیموں کے لئے چھ چھ مرد وخواتین، اتھلیٹکس (مرد)، 32 ، خواتین 26 ، والی بال 16، 16 ، فٹ بال اورہاکی کے 20، 20 کھلاڑیوں اور مجموعی 160 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے گائیڈ لائنز بھی جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق تمام اضلاع کے کھلاڑیوں کی نمائندگی یقینی بنائی جائے گی، زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کی شرکت کے لئے ٹرائلز شیڈول کو ذرائع ابلا غ میں مشتہر کیا جائے گا، ریجنل ٹیمیں ریجن میں شامل تمام اضلاع کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی صرف مخصوص مقامات پر ٹرائلز سے گریز کیا جائے گاریجنل ٹیموں کے انتخاب کے لئے ریجن کے تمام اضلاع میں ٹرائلز لئے جائیں گے، خصوصی کھلاڑیوں کا تمام کیٹگریز سے انتخاب کیا جائے گا، خواتین ٹرائلزان تعلیمی ادارو ں میں لئے جائیں گے جہاں تک لڑکیوں کی رسائی آسان ہو ۔ ٹرائلز کے لئے ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، اضلاع کی سطح پر گیمز میں کھلاڑیوں کی فہرست مرتب کی جائے گی، ہر ٹیم کا الگ الگ منیجر ہوگا۔

error: Content is protected !!