ہم اگر ایمانداری سے ہاکی کھیل کی ترقی کے لئے کام کریں تووہ دن دور نہیں کے ہم اپناکھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں ارشد حسین

دنیا ئے ہاکی میں سب سے بڑا اعزاز مانا جاتا ہے بدقسمتی کی بات ہے پوری دنیا میں ہم نے راج کیا اور آج تنزلی کا شکار ہیں گلفراز احمد خان

پی آئی ایچ مبارک باد کی مستحق ہے کہ وہ ہاکی کھیل کی ترقی کے لئے ایک اکسیجن کا کا م سرانجام دے رہے ہیں مخدوم علی ریاض

پاکستان انسٹیوٹ آف ہاکی کے زیر اہتما م پاکستان امریکن کلچر سنٹر میں روم اولمپک 1960کی یاد میں 60 سال مکمل ہونے پرکیک کٹنگ کی ایک پر وقار تقریب سے خطاب

کراچی (اسپورٹس رپورٹر / کاشف احمد فاروقی ) روم اولمپک 1960،9 ستمبر ایک تاریخ ساز دن کی حیثیت رکھتاہے اس دن کوہاکی کھیل کے قومی دن کے طور پر منایا جائے کیونکہ اس دن پاکستان نے انڈیا کی 32 سالا دور کا خاتمہ کیااور پاکستان کا جھنڈا دنیائے ہاکی میں گولڈمڈل جیت کر ایک نئے دور آغاز کیا یہ بات انہوں نے پاکستان انسٹیوٹ آف ہاکی کے زیر اہتما م پاکستان امریکن کلچر سنٹر میں کیک کٹنگ کی ایک پر وقار تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی اورنیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین نے وہاں موجود شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی

اس موقع پر پی اے سی سی کے صدرمخدوم علی ریاض، کے ایچ اے کے چیئر مین گلفراز احمد خان، پی آئی ایچ کے سیکریڑی راو جاوید اقبال، صدر زاہد شہاب،رانا مشتاق احمد، انورفاروقی، عظمت اللہ خان،انیتا شاہین نے بھی خطاب کیا ارشد حسین نے مزید کہا کہ ہم اگر ایمانداری سے ہاکی کھیل کی ترقی کے لئے کام کریں تووہ دن دور نہیں کے ہم اپناکھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں اور نیشنل بینک نے ہمشہ اپنے بینک کے سربراہ کی سربرائی میں پورے پاکستان میں ہاکی کھیل ہی کی نہیں بلکہ اور دیگر کھیلوں کی بھی سرپرستی کی ہے اور ہم نے اپنے ہاکی ڈولپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف شہروں میں کیمپ بھی منعقد کئے انہوں نے پی آئی ایچ کو خراج تحسین پیش کیا کے 60 سال مکمل ہونے پر اس دن کو منایا،

کے ایچ اے چیئر مین گلفراز احمد خان نے خطاب کرتے کہا کہ روم اولمپک9 ستمبرکو 60 سال مکمل ہونے پر پی آئی ایچ نے سلبریٹ کر کے ایک نئی رواتی قائم کی ہے جو دنیا ئے ہاکی میں سب سے بڑا اعزاز مانا جاتا ہے بدقسمتی کی بات ہے پوری دنیا میں ہم نے راج کیا اور آج تنزلی کا شکار ہیں میں ایک بات ہمشہ کہتا ہوں کے اتحاد میں برکت اور نفاق میں تباہی و بربادی ہے اور ہاکی نفاق کا شکا ر ہوگی، پی اے سی سی کے صدر مخدوم علی ریاض نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج پی اے سی سی میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیا اور پی آئی ایچ مبارک باد کی مستحق ہے کہ وہ ہاکی کھیل کی ترقی کے لئے ایک اکسیجن کا کا م سرانجام دے رہے ہیں تقریب کا آغازرانا مشتاق احمدنے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض راؤ جاوید اقبال نے سرانجام دے اور شکریہ کے کلمات زاہد شہاب نے ادا کیے تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ارشد حسین کوپی اے سی سی کے صدر مخدوم علی ریاض نے تعارفی شیلڈ پیش کی تقریب میں کھیلوں سے وابسطہ افراد نے بھی شرکت کی۔۔۔

error: Content is protected !!