لنکا پریمیئر لیگ کیلئے پلیئرز کی نیلامی یکم اکتوبر کو،شاہد آفریدی مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

لاہور(رپورٹ،نواز گوہر)‏لنکاپریمیئرلیگ کےلیے پلیئرز کی نیلامی یکم اکتوبرکو ہوگی،شاہدآفریدی سمیت150کرکٹرزدستیاب ہوں گے،ہرفرنچائزز6انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرسکے گی،5ٹیموں میں30غیرملکی اور65مقامی کرکٹرز شامل ہوں گے،ٹورنامنٹ 14نومبر کو شروع ہوگا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کی ٹیم بھی شامل ہے۔

پاکستان کےشاہد آفریدی مہنگےترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔مجموعی طورپر 24 پاکستانی کرکٹرزڈرافٹ کی فہرست میں شامل ہیں۔ لنکا پریمیئر لیگ 14 نومبرسےچھ دسمبرتک کھیلی جائےگی، اس کےلیےکھلاڑیوں کی آکشن یکم اکتوبرکوہوگی،سری لنکا کرکٹ نےلیگ کےلیےڈرافٹ کی فہرست فائنل کرلی۔پاکستان کےشعیب اختر اوروسیم اکرم بطورمینٹورلنکا پریمیئرلیگ میں خدمات انجام دینےکےلیےدستیاب ہیں۔

پاکستان سےلیگ میں شامل ہونےوالےدیگرکرکٹرزمیں شعیب ملک،شرجیل خان،محمد عامر،محمد عرفان،یاسرشاہ،امام الحق،حارث سہیل،آصف علی،حسین طلعت، افتخاراحمد،محمد سمیع،رومان رئیس،وہاب ریاض،عمرگل، سرفرازاحمد،محمد عباس،سہیل تنویر،جنید خان،کامران اکمل اور عماد وسیم بھی شامل ہیں۔ شاہد آفریدی لنکا پریمیئرلیگ کےتین مہنگےترین پلیئرزمیں سےایک ہیں، شاہد آفریدی، فاف ڈوپلیسی اورکرس گیل لیگ کے 60، 60 ہزارڈالرزبیس پرائزکیٹیگری میں ہیں۔ شعیب ملک 50 ہزارڈالرزسیلری بریکٹ میں شامل ہیں جبکہ محمد عامر،محمد حفیظ اوروہاب ریاض کو 40 ہزارڈالرکےبریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!