آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ہمالیہ فار ایور نواں شہر نے بنگش کاروان ہنگو کو شکست دے دی

ایبٹ آباد ( سپورٹس رپور ٹر ) آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹہمالیہ فار ایور نواں شہر نے بنگش کاروان ہنگو کو شکست دے دی۔مہمان خصوصی پروفیسر دلاور خان سیکریٹری کیپکا کے پی کے اور لیکچرر عدیل خان جدون تھے

نواں شہر گراوٗ نڈ میں جاری فٹبال ایونٹ کے اہم میچ میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیزمقابلے کے بعد ہمالیہ فار ایور ایف سی نواں شہر نے بنگش کاروان ایف سی ہنگو کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی پہلے ہاف کے آخری لمحات میں ہمالیہ ایف سی کے فارورڈ یسین نے گول بنا کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی دوسے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بہتر کھیل پیش کیا اور ہنگو کے فارورڈ نے اس وقت ایک یقینی موقع ضائع کردیا

جب انہیں پنلٹی ککس ملی اور گول نہ کر سکے اور ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے میچ کے ریفری صدیق ڈار عبدالباسط اور افضال خان تھے مہمان خصوصی دلاور خان نے دونوں ٹیموں کے لئے ریفرشمنٹ اور آرگنائزر کے لئے کیش اعلان کیا آج کوہستان کلب مانسہرہ اور ہوتی ایگل مردان کی ٹیمین مد مقابل ہونگی کمنٹیٹر زیشان خان جدون شانی تھے

error: Content is protected !!