17ویں نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

17ویں نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔انڈر13 کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان نمبر تین نعمان خان نے پاکستان نمبرون احمد ریحان کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔انڈر 13 کے فائنل میچ کا سکور 15ـ13، 9ـ11، 11ـ7، 11ـ6 رہا۔فائنل کھیلنے والے دونوں کھلاڑیوں کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے تھا۔انڈر11 کیٹیگری میں پاکستان نمبر ون فیضان علی نے پاکستان نمبر ٹو سید حسین کو سٹریٹ سیٹس میں دو صفر سے شکست دے دی۔انڈر 11 کیٹیگری میں فائنل سکور 12ـ10، 11ـ6 رہا۔انڈر11 کا فائنل کھیلنے والے دونوں کھلاڑیوں کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔ جونیئر چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 96 بوائز نے حصّہ لیا۔مہمان خصوصی سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

 

اس موقع پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے بچوں کی کارکردگی کو سراہا۔ سی سی پی او لاہور غلام ڈوگر کا کہنا تھا کہ پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن نورالامین مینگل کی سرپرستی میں بہترین کام کررہی ہے۔ یہی بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے۔بچوں کو کھیلتا دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ یہ لوگ ابھی سے ہی گیمز کی بجائے میدان میں آئے۔

 

انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انگلینڈ سیریز کے لیے سیکیورٹی کے پہلے سے بھی بہتر انتظامات کررہے ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ ملنے پر روٹ کا پروٹوکول اس کے مطابق ہی ڈیزائن ہوگا۔جہاں کہیں کمی کوتاہیاں ہوئی تھیں اب کی بار ان کو بھی مزید بہتر کریں گے تاکہ شہریوں کو مشکلات نہ ہوں۔نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد نے دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن طارق صدیق نے سی سی پی او لاہور کو خصوصی شیلڈ پیش کی جبکہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مامون خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

error: Content is protected !!