ملک عمران لیاقت پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے صدر اورامان اللہ شان جنرل سیکرٹری منتخب

جھنگ (سپورٹس لنک رپورٹ)ملک عمران لیاقت پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے صدر اورامان اللہ شان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس خاورشاہ نیشنل آرچری اکیڈمی جھنگ میں منعقدہ وا جس میں سپورٹس بورڈپنجاب کے ڈائریکٹرسپورٹس حفیظ بھٹی ،ڈویژنل سپورٹس آفیسرمنظرشاہ، طارق نذیر، ڈی ایس اومحمدعمران اور پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدرسید فخرعلی شاہ بطور آبزرور شریک ہوئے۔

اجلاس میں پنجاب بھرسے ایگزیکتوممبران عامرحمید، زاہداعوان، شفقت نیازی، رائوآصف، سیدنادش عباس، اصغرخان، تیموررضا، اورملک خالدضمیر نے شرکت کی۔ ایگزیکٹوکمیٹی ایسوسی ایشن کے سابق صدر سیدخاورشاہ (مرحوم) کی خالی نشست پر ملک عمران لیاقت کو صدر منتخب کیا

جس کے بعد نومنتخب صدر نے قواعد کے مطابق امان اللہ شان کو جنرل سیکرٹری نامزد کردیا۔ اس موقع پرنومنتخب صدر ملک عمران لیاقت نے تمام ممبران کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آرچری(تیزاندازی) ایک اسلامی کھیل ہے اورہم اسے ایک سنت رسولۖ سمجھ کر صوبے کے کونے کونے تک پھیلائیں گے

اورانشاء اللہ بہت جلد ہمارے بچے عالمی سطح پرپاکستان کانام روشن کریں گے۔ بعدازاں پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹوکمیٹی نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ سے ملاقات کی۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب نے اسلامی واولمپک کھیل آرچری کیلئے ہرممکن تعاون اورسہولیات کی فراہمی کایقین دلایا۔

error: Content is protected !!