علیم ڈار نے ون ڈے میچوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی،پی سی بی کی مبارکباد

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ایک روزہ میچز سپروائز کرنے کی ڈبل سنچری مکمل کرلی۔لگاتار 3بار آئی سی سی کے بیسٹ امپائر کی ٹرافی جیتنے والے 50سالہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک روزہ میچز سپروائز کرنے کی ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے، یہ اعزاز انہوں نے آئرلینڈ میں جاری تین ملکی ٹورنامنٹ میں بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سپروائز کرکے اپنے نام کیا۔علیم ڈار کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، پاکستانی شائقین کرکٹ اور میڈیا نے ہمیشہ بہت سپورٹ کیا، جب تک فٹ رہا امپائرنگ جاری رکھوں گا۔واضح رہے کہ علیم ڈار 125ٹیسٹ میچوں میں ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں، انہیں عالمی ریکارڈ کے لیے مزید 3میچ درکار ہیں، علیم ڈار کو سب سے زیادہ 43ٹی ٹوئنٹی میچز بھی سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے بلی باوڈن 200میچز میں کھڑے ہونے کا اعزاز رکھتے تھے، جنوبی افریقین روڈی کوئٹزن سب سے زیادہ 209میچ سپروائز کرکے پہلے نمبر پر ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے علیم ڈار کو سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ علیم ڈار نے 200ون ڈے میچز میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے مابین ڈبن میں ہونے والے ون ڈے میچ میں حاصل کیا ۔علیم ڈار 2009-2011 تک آئی سی سی امپائر آف ایئر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں اور انہیں دنیا کے تیسرے امپائر ہونے کا شرف حاصل ہے جنہوں نے تیسری بار یہ اعزاز حاصل کیا۔پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے کہا کہ وہ تمام کرکٹرز اور پی سی بی کی طرف سے علیم ڈار کو مبارکباد دیتے ہیں ،علیم ڈار کرکٹرز کیلئے ایک رول ماڈل ہیں،انہوں نے جو عالمی اعزازات حاصل کئے اس پر قوم کو فخر ہے ۔

error: Content is protected !!