قومی وومن ہاکی کی تاریخ کو یاداشت کی قرطاس پرتجدید کے لئے خواتین کھلاڑیوں کے اعزاز میں عصرانہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان خواتین ہاکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں عصرانہ کی تقریب لاہور میں معروف مقامی ریسٹورںٹ میں کی گئی۔ اسلام آباد وومن ہاکی کی فاؤنڈر ممبررفعت مسعود کی کاوشوں سے سابق قومی ہاکی خواتین کھلاڑیوں کے اعزاز میں رکھی گئی اس تقریب میں اپنی مدد آپ کے جذبہ کے تحت لاہور سمیت مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والی سابق قومی وومن کھلاڑیوں ،ہاکی آفیشلز سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ایونٹ کوآرڈینیٹر و فاؤنڈر ممبر اسلام آباد وومن ہاکی رفعت مسعود نے بتایا کہ جنرل مینجرپاکستان ہاکی فیڈریشن وومن ونگ تنزیلہ عامر چیمہ اور سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپیئن آصف باجوہ کو بھی بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔ تاہم انکی مصروفیات کے باعث معززمہانان گرامی تشریف نہ لا سکے۔

اس پرتکلف عصرانہ میں پاکستان وومن ہاکی کی سینئر شخصیات، خواتین کھلاڑیوں، وومن ہاکی ٹیم کپتان و ممبرز، وومن سپورٹس آرگنائزر اور آفیشلز نے شرکت کی۔ جن میں پاکستان ہاکی کی بانی خواتین میں شمار پہلی قومی ہاکی مڈ فیلڈر عابدہ جبیں ، فاؤنڈ ممبر وومن ہاکی و نیشنل وومن ہاکی کھلاڑی انجم ملک ، پاکستان کی معرود وومن سپورٹس آرگنائزر،سابق انٹرنیشنل خاتون ہاکی کھلاڑی اور پاکستان وومن ہاکی ٹیم کی جانب سے پہلاانٹرنیشنل گول کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والی فارورڈ شمسہ ہاشمی، پہلی پاکستان وومن ہاکی ٹیم رکن گول کیپرنرگس خان ، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نمائیندگی کرنے والی سابق قومی ہاکی کھلاڑی عطیہ اظہر، قومی ہاکی گول کیپر روبینہ نسرین پاکستان وومن ہاکی انٹرنیشنل کھلاڑی ہما شیخ، قمر لیلیٰ انٹرنیشنل، رضیہ ملک انٹرنیشنل، عائشہ عارف انٹرنیشنل، عقیلہ نسرین انٹرنیشنل، سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی سونیا خان، عذرا انٹرنیشنل، پاکستان واپڈا سے تعلق رکھنے والی صبا سعید انٹرنیشنل، سابق ہاکی کھلاڑی پاکستان ریلویز و ٹیکنیکل آفیشل زیب النساء ، نائرہ ندرس، پاکستان کی معروف سپورٹس اینڈ اولمپین فیملی خواجہ اسلم مرحوم کی بیٹی مایہ نازخاتون کھلاڑی شبنم خواجہ نٹرنیشنل نے شرکت کی

اس پروقار تقریب کی میزبانی اور آرگنائزرز میں رفعت مسعود، زیب النساء، رضیہ ملک اور سونیا خان شامل تھیں۔ اس ایونٹ میں حاضرین کی دلچسپی اور بیتے ہوئے ان خوشگوار لمحات کو عصر حاضر میں دوبارہ سے تازہ رکھنے کے لئے پاکستان وومن ہاکی کی مکمل تاریخ کو بذریعہ ملٹی میڈیا پروجیکٹر چلایا گیا۔ اس موقع پر حاضرین کا جوش و ولولہ قابل دیدنی تھا۔ ماضی کےگذرے ہوئے ان بیش قیمت لمحات اور قومی و بین الاقوامی سطح پر ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم لہراتی خواتین کھلاڑیوں کے مناظر نے حاضرین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ اس موقع پر آرگنائزرز کی جانب سے خواتین ہاکی سے متعلقہ ایک کوئز پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا تاکہ اس کے ذریعہ قومی کھیل کی تاریخ کو یاداشت کی قرطاس پر تجدید کی جاسکے،تقریب کے آخر میں آرگنائزرز نے معززشرکاء کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور یادگاری شیلڈز پیش کیں

error: Content is protected !!