ملتان میں جلد ہی نیشنل لیول پر بیس بال ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا. سید فخر شاہ

ملتان (سپورٹس لنک رپورٹ)ایس کے ایس بیس بال اکیڈمی کی افتتاحی تقریب ملتان کرکٹ گراونڈ نواں شہر ملتان میں منعقد ہوئی. جس کے مہمان خصوصی سید فخر شاہ صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال تھے.اس موقع پر محمد جمیل کامران چیرمین پاکستان بیس بال ایمپائرز ایسوسی ایشن, مصدق حنیف چیف کوچ پاکستان بیس بال. رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان, عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان. سعدیہ کرمانی چیئرپرسن پاکستان بلائنڈ بیس بال ایسوسی ایشن. ظفر حسین وڑائچ سیکرٹری پاکستان بیس بال ایمپائرز ایسوسی ایشن. ملک ممتاز احمد بھٹہ صدر ملتان بیس بال ایسوسی ایشن. ساجد رشید سیکرٹری. منظور لطیفی فنانس سیکرٹری ملتان بیس بال ایسوسی ایشن.فداحسین ساجد انٹرنیشنل سکورر.

انٹرنیشنل کھلاڑی. عثمان شوکت. سمیر زوار. خرم بٹ. اختر خان. مظفر عالم. شہزاد انور. وسیم اسماعیل. حیدر. سمیت عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ملتان میں بیس بال کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے. عدنان نعیم ڈی ایس او نے کہا کہ ملتان میں جو بھی بیس بال کا ایونٹ کرایا جائے گا ہمارا ڈیپارٹمنٹ بھرپور تعاون کرے گا. محمد جمیل کامران نے کہا کہ ملتان میں بیس بال کا بہت ٹیلنٹ ہے اسی وجہ یہاں سے کافی کھلاڑی انٹرنیشنل ہوئے. اس اکیڈمی کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے کہ حسب روایت ملتان سے نیا ٹیلنٹ پاکستان کی سطح پر متعارف کروایا جائے. سید فخر شاہ صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال نے کہا کہ ہمیشہ ملتان کے کھلاڑیوں نے بیس بال میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے بل بوتے پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ہیں. یہاں اکیڈمی کے قیام سے اس خطہ کے نوجوانوں کو بہترین تربیت حاصل کرنے میں مدد ملے گی

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تمام کھیلوں کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن جیسے ہی حالات ساز گار ہونگے تو ملتان میں دوسری نیشنل بلائنڈ بیس بال چیمپئن شپ منعقد کی جائے گی.انہوں نے محمد جمیل کامران کی درخواست پر امید ظاہر کی کہ فیڈریشن کی منظوری سے ملتان کو دیگر نیشنل لیول کے ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی دی جائے گی. انہوں نے امید ظاہر کی اس اکیڈمی سے انڈر 12 و دیگر مقابلہ جات کے لیے بہترین کھلاڑی میسر آئیں گے. آخر میں ملک ممتاز بھٹہ صدر ملتان بیس بال ایسوسی ایشن نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ملتان میں بیس بال ماضی کی طرح آئندہ بھی اپنی بھرپور سرگرمیاں جاری رکھے گی. تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی سید فخر شاہ صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال نے پچنگ کرکے اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح کیا.

error: Content is protected !!