پہلے آل پاکستان ویمن ڈبل وکٹ کرکٹ کپ کی تیاریاں مکمل

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر) خواتین کرکٹرز کیلئے بڑی خوشخبری،یوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام پہلے آل پاکستان ویمن ڈبل وکٹ کرکٹ کپ کی تیاریاں مکمل، ٹورنامنٹ 25اور 26ستمبر 2020ء کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق ہونگے۔ یوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری نعیم بھٹی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی اور وائٹل گروپ کے تعاون سے قومی سطح کے اس ٹورنامنٹ کامقصد کورونا وائرس کے باعث طویل عرصہ سے گھروں میں بیٹھی اور مایوسی کاشکار خواتین کرکٹرز کو دوبارہ میدان میں اترنے اورصلاحیتوں کے اظہار کاموقع فراہم کرناہے۔ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، سرگودہا، میانوالی، اٹک، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، ایبٹ آباد، میرپورآزادکشمیر، ملتان، بہاولپوراورکراچی سمیت پاکستان بھر سے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ٹورنامنٹ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس اوپیز کے تحت منعقد کیاجائے گا اورکھلاڑیوں کو کوویڈ 19پروٹوکولز پر سختی سے عمل کرناہوگا۔

error: Content is protected !!