آرگینک فٹنس اسٹوڈیو کا افتتاح پاکستان ویمن کرکٹر کائنات امتیاز نے ربن کاٹ کر کیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ )خود محافظ کے تحت پاکستان کا پہلا شاندار آرگینک فٹنس اسٹوڈیو کا افتتاح گلشن اقبالD-13 میں کیا گیا پروگرام میں کھیل کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت محمد ریحان نے حاصل کی بعد از قومی ترانہ پیش کیا گیا،خود محافظ کے بانی عمرحسن پروگرام کے متعلق بتایا کہ اس اورگینک فٹنس اسٹوڈیو کو لاؤنچ کرنے کا مقصد ہماری قوم کے طلبہ و طالبات خواتین اور بزرگوں میں خود کو دفاع کرنے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے،

ستمبر2014 وہ دن تھا جب شدت سے ضرورت محسوس کی گئی کہ ایک ایسی قوت مدافعت اور سیلف ڈیفنس ٹیکنیک کی کہ جو گھریلوں خواتین بزرگوں اور بچوں کے لئےکار آمد ہو، چھ سال کی انتھک محنت کے بعد آج الحمدللہ ستمبر 2020 میں اس قابل ہوئے اور ایک خود محافظ پروگرام کی بنیاد رکھی، منور طلحہ حفیظ اور دیگر خواتین نے سیلف ڈیفنس کا بہترین مظاہرہ کیا، جس سے ہماری قوم آنے والے وقت میں تیکنیک کو سیکھ کر اس پر عمل درآمد کر کے خود کو اس قابل بنا سکیں گے کہ خود کا دفاع کرسکیں،

اس کے بعد پروگرام کی چیف گیسٹ پاکستان ویمن کرکٹر کائنات امتیاز نے اورگینک فٹنس اسٹوڈیو کا افتتاح ربن کاٹ کر کیا خود محافظ کے فاؤنڈر عمر حسن اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر موجود انجینئر محفوظ الحق،انٹرنیشنل اسپورٹس اویرنس پروگرام قدسیہ راجا، زینب فیصل ٹرینر، علشبہ شیخ ایڈمنسٹریٹر، احمد حسن چیف ایگزیکٹیو، سید حیدر علی رضوی ایڈمنسٹریٹر پوش سیلون، مسز نرگس حیدر پر پوش سیلون، میڈیا کوارڈینیٹر ریحان اکرم، سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی، سید نہال عابدی ایڈمنسٹریٹر، جنید جمی اور عاقب سیمی بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!