28ویں آل پاکستان سپیشل پرسن گیمز 25ستمبر سے پشاور میں شروع ہونگے، سید ثقلین شاہ

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ نوازگوھر ) 28ویں آل پاکستان سپیشل پرسن گیمز 25ستمبر سے پشاور میں شروع ہونگے،27ستمبر تک منعقدہ ان گیمز میں چاروں صوبوں،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان سے 700سے زائدمرد وخواتین سپیشل پرسن شریک ہونگے،ٹیمین 24ستمبر کو قیوم سٹیڈیم پشاور پہنچیںگی،ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ محمود خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹریس سپورٹس سید ثقلین شاہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ نے سپیشل پرسن کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کرارہے ہیں،جس میں بلائنڈ،ڈیف ،جسمانی معزور اور پست قامت کے 700مرد وخواتین کھلاڑی مختلف کھیلو ں میں کھیلتے ہوئے نظر آئینگے۔انہوں نے کہاکہ 25تا27ستمبر قیوم سٹیڈیم پشاور میں ہونیوالے ان گیمزمیں صوبہ سندھ،پنجاب،بلوچستان،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر سے کھلاڑی آئینگے

ٹیمیں 24ستمبر کو پشاور پہنچے گی،انہوں نے بتایاکہ اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ثقلین شاہ کاکہناتھاکہ گزشتہ سال یہ مقابلے ایبٹ آبادمیں منعقد کرائے تھے اور اس سال پشاور میں کھیلے جارہے ہیں۔یقیناً اس سے صوبے میں سپیشل پرسنز کی حوصلہ آفزائی ہوگی اور انہیں ایک صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم ہونگے۔انہوں نے کہاکہ سپیشل پرسن اس معاشرے کے شہری ہیں ہمیں انکی ہر موڑ پر سرپرستی اور رہنمائی کرنی چاہئے ۔

error: Content is protected !!