پی اے ایف مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی راولپنڈی کاباقاعدہ افتتاح کردیاگیا

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)پی اے ایف مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی راولپنڈی کاباقاعدہ افتتاح کردیاگیا۔ بینظیربھٹوسکواش کورٹس ، لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں اکیڈمی کاافتتاح پاکستان سکواش فیڈریشن کے سنیئرنائب صدر ایئرمارشل عامرمسعود نے کیا، اس موقع پر سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹراکیڈمیز ایئرکموڈور(ر) آفتاب قریشی، راولپنڈی چیمبر کے صدرصبورملک، راولپنڈی دویژن سکواش ایسوسی ایشن کے صدر عامروحید ،جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم انور ، کھلاڑیوں اورآفیشلز کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔

مہمان خصوصی ایئرمارشل عامر مسعود نے پی اے ایف مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی کے بچوں میں سکواش ریکٹس تقسیم کئے۔ انہوں نے رواں سال کے آخر میں 10لاکھ روپے کیش پرائز والی نیشنل جونیئر چیمپیئن شپ راولپنڈی میں کرانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سکواش فیڈریشن ، راولپنڈی چیمپبر آف کامرس کے تعاون سے ہرسال راولپنڈی کی اس اکیڈمی میں نیشنل جونیئرچیمپیئن شپ کرائے گی ۔ انہوں نے بینظیربھٹو سکواش کورٹس کے ووڈن فلور سمیت تزئین وآرائش اورتعمیرومرمت کے کاموں میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

error: Content is protected !!