جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ون ڈے سیریز برابری پر ختم

جنوبی افریقا نے تین ون ڈے میچوں کی سریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سےشکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی، پہلا میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا۔جنوبی افریقی اننگز کی خاص بات مڈل آرڈر بیٹر ہائنرک کلاسن کی دھواں دھار سینچری تھی، جس کی بدولت پروٹیز نے 261 کا رنز ہدف محض تیسویں اوور میں حاصل کرلیا، ہائنرک نے محض 61 گیندوں پر 15 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 119 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر تین میچوں کی سیریز برابر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، یہ ہائنرک کے ون ڈے کیریئر کی دوسری سینچری تھی۔

 

 

 

 

 

قبل ازیں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کرپہلے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم اوپنر برینڈن کنگ ( 72 رنز) کے علاوہ کوئی بھی بیٹر قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا، ویسٹ انڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، اور پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 260 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔پروٹیز کی جانب سے مارکو جونسن، بیون فورٹن اور جیرالڈ کوئٹزی نے دو، دو بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ لنگی انگیڈی، وائن پارنیل اور ایڈن مارکرم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

 

 

 

 

 

 

جنوبی افریقی اننگز کا آغاز اچھا ثابت نہیں ہوا اور 87 رنز پر اس کے 4 ٹاپ بیٹرز پویلین لوٹ چکے تھے، اس موقع پر مڈل آرڈر بیٹر ہائیرنک کلاسن نے اپنی دھواں دھار بلے بازی سے ویسٹ انڈین باؤلرز کے چھکے چھڑا دئیے۔انہوں نے محض 61 گیندوں پر 15 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 119 رنزناٹ آؤٹ بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرتے ہوئے سیریز برابر کرنے میں کلیدی کردارادا کیا، آل رائونڈر مارکو جونسن ( 43 رنز) نے بھی وکٹ پر ٹھہر کر ہائنرک کلاسن کا بھرپور ساتھ دیا۔

 

 

 

 

 

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزیری جوزف نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ یوں جنوبی افریقا نے تین ون ڈے میچوں کی سریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سےشکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی، پہلا میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا۔

error: Content is protected !!