28 واں نیشنل سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹیول 25 ستمبر سے شروع ہوگا

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ )ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام 28 ویںنیشنل سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹیول کا آغاز چوبیس سے ستائیس ستمبر تک پشاور میں ہورہا ہے جس کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں’ فیسٹیول میں تمام صوبوں سمیت اسلام آباد ‘اے جے کے کھلاڑی بھی شرکت کررہے ہیں ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک اور ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز سید ثقلین شاہ کی جانب سے تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کو بتایا گیا ہے کہ ہر ٹیم کو رہائش اور کھانے پینے کی سہولت دی جائے گی ہر ٹیم میں دس کھلاڑی اور دو آفیشلز ہونے چاہئیں جبکہ کرکٹ ٹیم آٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی ٹیموں کی پشاور آمد چوبیس ستمبر کو ہوگی جبکہ ٹیمیں ستائیس ستمبر و واپس جائیں گی

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کی جانب سے صوبوں کے لئے فوکل پرسن نامزد کر دئیے گئے ہیں’خیرپختونخوا ‘بلوچستان اور گلگت بلتستان کے لئے زوار نور اور احسان دانش کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے پنجاب ‘سندھ ‘اسلام آباد اور اے جے کے کے لئے رضوان اور اعجاز فوکل پرسن ہون گے جبکہ ایبٹ آباد کے لئے مس کومل خان ‘خواتین کھلاڑیوں کیلئے زینب برکت’افشاں آفریدی’کمزور نظر والے کھلاڑیوں کیلئے حبیب اللہ ‘بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم کھلاڑیوں کیلئے احسان اللہ اور زرداد بلبل فوکل پرسن ہوں گے’28 ویںنیشنل سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹیول میں شامل کی جانیوالی گیمز میں کرکٹ’بیڈمنٹن’ٹیبل ٹینس’رسہ کشی ‘ ایتھلیٹکس’وہیل ریس ‘ڈسکس تھرو وہیل چیئر’سٹینڈنگ’ڈسکس تھرو وہیل چیئر’جیولن تھرو’شاٹ پٹ’پاور لفٹنگ ‘ باڈی بلڈنگ ‘آرچری ‘ووڈ بال ‘بوس گیمز ‘وہیل چیئرباسکٹ بال اور ان ہی گیمز میں دیگر مختلف ایونٹس شامل ہیں۔

error: Content is protected !!