67 ویں قومی ھاکی چیمپئن شپ راولپنڈی میں شروع ہوگی

 

 

 

 

 

پاکستان ھاکی فیڈریشن اور آرمی ویلفئیر ٹرسٹ کے اشتراک سے منعقدہ 67 ویں قومی

ھاکی چیمپئن شپ راولپنڈی میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم اشفاق ھاکی سٹیڈیم میں جاری ھے۔

چیمپئن شپ کے پہلے روز پانچ میچ کھیلے گئے ۔

 

چیمپئن شپ کا افتتاح ونر ٹرافی کی رونمائی کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر آرمی ویلفئیر ٹرسٹ لیفٹیننٹ جنرل ندیم مختار ستارہ امتیاز ملٹری کے دست مبارک سے کیا گیا۔

انکے ہمراہ میجر جنرل ر اصغر نواز، پی ایچ ایف وائس پریذیڈنٹ شہلاء رضا ، سیکریٹری جنرل حیدر حسین، ہاکی لیجنڈز اولمپیئن عبدالحنیف خان،اولمپئن ناصر علی، اولمپئن شکیل عباسی،پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری لفٹننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر، احسان آللہ انٹرنیشنل،اولمپیئن وقاص اکبر،اولمپیئن طارق عزیز، اولمپئن عمر بھٹہ، اولمپئن توثیق ارشد اولمپئن رحیم خان ، رانا شفیق انٹرنیشنل، راجہ شجاع ، راجہ شاھد بھی موجود تھے۔

 

 

آج کا افتتاحی میچ ماڑی پیٹرولیم کارپوریشن اور پاکستان آرمی کے مابین کھیلا گیا۔ اس میچ کو جیو سوپر نے براہ راست نشر کیا۔

تفصیلات کے مطابق آج کے پہلے میچ میں پولیس نے بلوچستان بی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے مات دے دی ۔پولیس کی طرف سے جمیل بوستان عمیر اور عثمان نے ایک ایک گول کیا

جبکہ بلوچستان بی کی جانب سے واحد گول عبدالنافع نے کیا۔ اس میچ کو ایمپائر امیر حمزہ اسد عباس اور رضوان خان نے سپروائز کیا ۔

 

 

 

آج کا دوسرا میچ پاکستان کسٹم اور اور سندھ بی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو کہ پاکستان کسٹم نے ایک کے مقابلے میں دس گول سے جیت لیا ۔

پاکستان کسٹم کی جانب سے بلال نے 3 منان نے2 حمزہ نے3 اور مرتضی اورعماد نے ایک ایک گول سکور کئے۔ اس میچ کو ایمپائر انوار حسین محمد سلیم اور محمد بلال نے سپروائز کیا۔

 

 

 

 

چیمپئن شپ کے پہلے روز دن تیسرے میچ میں خیبر پختونخواہ بی اور صوبہ سندھ اے کی ٹیمیں مدمقابل تھیں یہ میچ سندھ اے نےایک کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا ۔

سندھ اے کی جانب سے علی وہاب نعمان امان اللہ اور ارباز نے ایک ایک گول کیا جبکہ خیبر پختون خواہ بی کی جانب سے واحد گول نوید نے کیا ۔اس میچ کو ایمپائر محمد بلال ذاھد حمید اور شاہ زیب بٹ نے سپروائز کیا ۔

 

آج کھیلے گئے چوتھے میچ میں پنجاب بی نے گلگت بلدستان کو ایک کے مقابلے میں 10 گول سے مات دے دی ۔ پنجاب کی جانب سے امجد شاہ جہاں حماد امجد علی اور دانش نے دو دو گول سکور کئے

جبکہ گلگت بلتستان کی جانب سے واحد گول شکیل نے کیا ۔ اس میچ کو ایمپائر فہد علی خان عرفان ملک اور محمد وسیم نے سپروائز کیا۔

 

آج کھیلے گئے پانچویں اور آخری میچ میں ماڑی پیٹرولیم نے پاکستان آرمی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دے دی ۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے افراز اور وقار نے گول سکور کیا۔

پاکستان آرمی کی جانب سے عماد نے گول سکور کیا۔ اس میچ کو ایمپائر یاسر خورشید انٹرنیشنل اور عرفان طاھر اور انصار علی نے سپروائز کیا۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!