حیات آ باد کرکٹ اکیڈمی کے جونیئر زکرکٹرزکا پروازجاری ،اسلام آباد کا دورہ کامیاب رہا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میںخیبر پختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ کی سرپرستی قائم حیات آباد کرکٹ اکیڈمی پشاور کا دورہ اسلام آباد کامیاب رہا،دوستانہ سیریزکے فائنل میں حیات آباد اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرکے ،آئی پی پی ایس اے اکیڈمی اسلام آبادانڈر13ٹیم کو132رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

اسلام آباد آباد کرکٹ گرائونڈپر کھیلے جانیوالے تین میچزکی دوستانہ سیریزکے فائنل میچ میں حیات آباد کرکٹ اکیڈمی کے انڈر13ٹیم کے کپتان بہادر علی شاہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ25 اوورزمیں266رنز بنائے ،کپتان بہادر علی شاہ نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 144رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے،اسکے جواب میں کھیلتے ہوئے آئی پی پی ایس اے اکیڈمی اسلام آبادکی پوری ٹیم 134رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،حیات آباد کرکٹ انڈر13ٹیم کے کپتان بہادر علی شاہ نے تباہ کن بائولنگ کرکے 8شکار کئے اور ہیٹرک کی ۔اس طرح حیات آباد کرکٹ اکیڈمی نے یہ میچ 132رنز سے جیت لی۔خیبر پختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر آپریشن سید ثقلین شاہ نے اس شاندار کامیابی پر حیات آباد کرکٹ اکیڈمی کے کوچ عرفان خان اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی لیول تک پہنچائے،انہوں نے کہاکہ قیوم سٹیڈیم اور حت آباد سپورٹس کمپلیکس کرکٹ اکیڈمیوں سمیت سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی نگرانی کراٹے،تائیکوانڈو،جمناسٹک،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،والی بال،سکواش اور دوسری کھیلوں کی اکیڈمیاں قائم کی ہیں،جس سے ہمیں نچلی سطح پر بہترین ٹیلنٹ تلاش کرنے میں مددملے گی۔

error: Content is protected !!